سویٹ ہومز ‘ دارالامان ، یتیم خانوں ، فلاحی اداروں میں عید ملن پارٹیاں کرانیکی ہدایات جاری
ملتان(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب نے سویٹ ہومز‘ دارالامان‘ فاؤنٹین ہاؤس‘ یتیم خانوں سمیت تمام فلاحی اداروں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
میں رہائش پذیرافرادکو عیدکی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے عیدملن پارٹیاں منعقد کرنیکی ہدایت کی ہے ملتان سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیزکوکہاگیاہے کہ عیدکے موقع پرمذکورہ جگہوں پرجاکرتحائف تقسیم کریں دوسری جانب فلاحی اداروں کوعیدکے روزخصوصی تقریبات منعقدکرنے کابھی حکم دیاگیاہے۔حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے دارالامان سمیت دیگرفلاحی اداروں کوتقریبات منعقدکرنے بارے آگاہ کردیاہے۔