اساتذہ کیخلاف پیڈایکٹ کے تحت کارروائیاں 6سال سے التواء کا شکار

اساتذہ کیخلاف پیڈایکٹ کے تحت کارروائیاں 6سال سے التواء کا شکار

  

ملتان (سٹاف رپورٹر )صوبہ پنجاب کے 8ہزارسکولزسربراہان اور سینئر اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائریاں اور کارروائیاں 6سال سے زیر التوا ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گریڈ17سے 20تک کے ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کے8ہزار ہیڈماسٹرز ‘ سینئر ہیڈماسٹرز‘ ہیڈ مسٹریسز ‘ سینئر ہیڈ مسٹریسز‘پرنسپلز سبجیکٹ سپیشلسٹ ( ایس ایس ) سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ( ایس ایس ایس )اساتذہ کے خلاف کے خلاف طلباو طالبات کے زائد ڈراپ آؤٹ ‘ ناقص امتحانی نتائج ‘ کم انرولمنٹ سمیت مختلف بے ضابطگیوں(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کے الزامات میں پیڈا ایکٹ 2006کے تحت انکوائریاں اور کارروائیاں2011سے التوا کا شکار ہیں۔ محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے انکوائریاں کیں۔ بیشتر سکولز سربراہان اور سینئر اساتذہ کے خلاف انکوائریاں مکمل بھی ہو گئیں مگرتاحال ان کے فیصلے نہیں کئے گئے جس کے باعث مذکورہ سکولز سربراہان اور سینئر اساتذہ مضطرب ہیں کہ ان کے کیسز کو مسلسل لٹکایا جا رہا ہے ۔ان کو فائنل نہیں کیا جا رہا کہ وہ آگے اپیل کرکے کلیئر ہو سکیں ۔

التواء

مزید :

ملتان صفحہ آخر -