ہاؤسنگ سکیم کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں ہتھیانے والے 3ملزم گرفتار

ہاؤسنگ سکیم کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں ہتھیانے والے 3ملزم گرفتار

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے بہاولنگر میں غیر قانونی ہاوسنگ سکیم کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے وصول کرنے والے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نیب ترجمان کے مطابق ملزمان شعور بشیر ، غفور احمد ،رخسانہ منظور نے ٹی ایم اے بہاؤلنگر کی منظوری کے بغیر شعور ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم متعارف کرائی۔ ملزمان نے کالونی میں 225رہائشی اور 100کمرشل پلاٹس کو فروخت کیئے۔ لیکن نہ تو ڈویلپمنٹ کرائی اور نہ ہی الاٹیز کے (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

نام اراضی ٹرانسفر کی۔8کروڑ 50لاکھ روپے الاٹیز سے پلاٹوں کی ضمہت وصول کرلی۔ ملزمان کیخلاف عدالت میں ریفرنس دائر کردیا گیا از وہ عدالت میں بھی پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا۔گزشتہ دو روز نیب ملتان کی ٹیم نے ملزمان شعور بشیر ، غفور احمد اور رخسانہ منظور کو حراست میں لیکر عدالت میں پیش کردیا۔ جس پر فاضل عدالت نے خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ۔جبکہ دیگر ملزمان کا 5روزہ ریمانڈ جاری کرکے رپورٹ طلب کرلی ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -