اینٹی کرپشن کے افسروں اور اہلکاروں کو خصوصی الاؤنس کے اعلان پر عمل درآمد نہ ہوسکا
ملتان (نمائندہ خصوصی) اینٹی کرپشن اسٹیبلمنٹ پنجاب صوبہ بھر میں تعینات اپنے آفسران اور اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کے اعلان پر عمل درآمد نہیں کر سکا ہے۔ ڈی جی انٹی کرپشن (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
پنجاب اپنے دورہ ملتان میں صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹیورٹیس کے ملازمین کیلئے خصوصی الاؤنس کا اعلان کیا تھا اور فوری طور پر نوٹفیکشن کے اجراء کی خوش خبری سنائی تھی۔ لیکن 4ماہ سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود اس اعلان پر عمل درآمد کی نوبت نہیں آئی۔