مسلم لیگ ن دہشتگردوں کی باقیات کا مکمل خاتمہ کریگی‘ احمد یار ہنجراء

مسلم لیگ ن دہشتگردوں کی باقیات کا مکمل خاتمہ کریگی‘ احمد یار ہنجراء

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ میاں برادران پاکستان کی ترقی معاشی خوشحالی اور امن کے دشمن اور بے گناہ شہریوں کونشانہ نبنانے والے دہشت گردوں سے ملک کو پاک کریں گے،دہشت گردی کی تازہ کاروائیاں ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کوششوں کا حصہ ہیں،مسلم لیگ ن دہشت گردوں کی باقیات کا مکمل خاتمہ کرے گی،رمضان المبارک کی اصل روح عید الفطر ہے ،عید کی خوشیوں میں دوسروں کو شامل نہ کیا تو اصل مقصد ختم ہونے کاخدشہ ہے،(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

اسیران کیلئے عید کے موقع پر بھی خصوصی انتظامات کئے ہیں تاکہ اسیران کی خوشیاں بھی دوبالا ہو سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدکے روز ہنجراء ہاؤس پر عمائدین علاقہ اور میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیلوں کو عقوبت خانوں کی بجائے اصلاحی مراکز بنانے کی پالیسی پر کاربند ہیں تاکہ جیلوں سے رہا ہونے والے قیدی بڑے مجرم کی بجائے اچھے شہری بن کر باہر نکلیں اور سماجی تعمیر ترقی میں میں اپنا حصہ ڈالیں جبکہ اسیران کیلئے عید الفطرکے موقع پر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ اسیران کی اس پر مسرت موقع پرخوشیاں بھی دوبالا ہو سکیں اس موقع پر ضلعیوائس چےئرمین ملک غلام قاسم ہنجراء،ملک نصیرالدین ہنجراء،چئیرمین میونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار،کونسلروں چوہدری عبدالوحید، سید باقر حسین نقوی،سابق کونسلر عاشق حسین ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -