حکمران کشکول پھینک کرکفایت شعاری اپنائیں‘ مفتی خالد محمود

حکمران کشکول پھینک کرکفایت شعاری اپنائیں‘ مفتی خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال ( بیورو نیوز )پاکستان اور سعودیہ میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات گہری سازش کا نتیجہ ہیں عالمی کفریہ طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مسلم ممالک میں بدامنی پھیلا کر اپنے مکروہ ایجنڈیکی تکمیل چاہتی ہیں مسلم حکمران امریکہ برطانیہ پر بھروسہ کرنے کی بجائے اسلامی اتحاد کی کامیابی پر توجہ دیں امت مسلمہ کے مضبوط اتحاد کے قیام کیلئے پاکستان کو قائدانہ کردار ادا کرنا چاہئے پاکستانی حکمران (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کشکول پھینک کر خود داری اور کفایت شعاری اپنائیں۔ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر نے جامع مسجد نور شاہین ٹاؤن جامع مسجد مشعرالحرام جہانیہ روڈ اور جامع مسجد رحم ا للعالمین گلبرگ ٹاؤن میں تراویح میں ختم قرآن کریم کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے مقدس نام پر معرض وجود میں آیا۔انہوں نے کہا کہ سیکولر انتہاپسند یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ اور ملک دشمن عناصر کے باقاعدہ تنخواہ دار ملازم ہیں ان کا ایجنڈا پاکستان کو کمزور کرنا ہے یہ مکروہ عناصر کبھی علما کرام کے خلاف محاذ آرائی کرتے ہیں ۔ پارہ چنار کوئٹہ کراچی اور مکہ مکرمہ میں دہشت گردی کے واقعات ایک ہی سلسلہ کی کڑی ہیں دہشت گردوں کے خلاف مسلم ممالک مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں تقریبات سے مولانا اقبال ساجد قاری اکرام اللہ خان مولانا طاہر شہزاد مفتی سمیع اللہ معاویہ چوہدری بابر علی جٹ اور دیگر علما نے بھی خطاب کیا ۔