صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے 4 قیدیوں کے جرمانے جیب سے ادا کرکے رہائی دلوادی

صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے 4 قیدیوں کے جرمانے جیب سے ادا کرکے رہائی دلوادی

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پرمعمولی نوعیت کے4قیدیوں کی اپنی جیب سے جرمانہ کی رقم ادا کرکے انہیں رہائی دلوادی تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر جیل (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پراپنی جیب سے جرمانہ کی رقم ادا کرکے معمولی نوعیت کے سزا یافتہ4 اسیران کو رہائی دلوادی،صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے اس بارے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ جیب سے جرمانہ کی رقم ادا کرکے معمولی نوعیت کے جرم میں اسیروں کو رہائی دلائی گئی ہے ، رہائی پانے والوں میں سب جیل چکوال میں قید زاہد اقبال،ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں قیدمحمد افتخار،ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں قیدعثمان علی اورمحمدحنیف شامل ہیں،قید سے رہائی پانے والے والوں نے آئندہ پر امن اور قانون پسند شہری بن کر زندگی بسر کرنے کا عزم کیا ہے،

4قیدی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -