جنوری تا اپریل کے دوران انڈونیشیا کو 91 ملین ڈالر کی برآمدات
ملتان(جنرل رپورٹر) رواں سال 2017ء کے دوران انڈونیشیا کو کی جانے والی ملکی برآمدات میں 86 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور جنوری تا اپریل 2017ء کے دوران انڈونیشیا کو 91 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 49 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ وزارت تجارت کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران کینو کی برآمدات 48 ملین (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )
ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ سال کینو کی برآمدات 20 ملین ڈالرز رہی تھیں۔ انڈونیشیا کو کی جانے والی برآمدات میں نمایاں اضافہ کا سبب حکومت کی جانب سے قومی برآمدات کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات ہیں جن میں انڈونیشیا میں پاکستان سفارتخانے، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور کینو کے برآمد کنندہ گان کے اقدامات وغیرہ شامل ہیں۔
برآمدات