سانحہ احمد پور شرقیہ، انتظامیہ کا نہ پہنچنا قابل افسوس ہے: شاہ محمود قریشی

سانحہ احمد پور شرقیہ، انتظامیہ کا نہ پہنچنا قابل افسوس ہے: شاہ محمود قریشی

  

ملتان( جنرل رپورٹر،سپیشل رپورٹر)سجادہ نشین دربار بہاؤالدین زکریا مخدوم شاہ محمو د حسین قریشی نے کہا ہے کہ قرآن پاک ہمارے لئے سرچشمہ ہدایت ہے تعلیم قرآن کے زیور سے جن لوگوں کے سینے آراستہ ہیں ان کے لئے اللہ تعالی کے ہاں بہت انعام و اکرام ہیں۔ تارک قرآن ہونے کے باعث ہم بدامنی ‘دہشتگردی ‘فحاشی اور بے حیائی کا شکار ہیں۔کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔جے آئی ٹی کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا اور آئندہ صاف دامن لوگ اقتدار میں آئیں گے نوجوان نسل کو قرآن اور تعلیم اسلام سے آراستہ کرنے کے لئے ہمارے دینی مدارس اہم کردار ادا کررہے ہیں اولیاء کرام کے مزارات رشد و ہدایت (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

اور فیوض و برکات کے مراکز ہیں امن و محبت اور اتحاد کا روشن پیغام انہی مزارات اولیاء کرام سے ہی ملتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ انتیسویں شب کو جامع مسجد درگاہ عالیہ میں جشن نزول قرآن کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا صدر مسجد دربار کمیٹی سید محمد عارف شاہ‘ خطیب مسجد ہذا علامہ محمد اسلم حامدی‘ مذہبی و سماجی رہنما راجہ یونس بھٹی‘ چوہدری عبدالستار ‘حاجی محمد رفیق قادری‘ ملک محمد ندیم سہروردی‘ الحاج اشرف قریشی‘ علامہ غلام شبیر گولڑوی‘ عبدالکریم جنید‘ مولانا مہر حسین قادر‘ ملک محمد وسیم‘ محمد حامد قریشی‘ لیاقت علی قریشی اور مولانا محمداسماعیل قادری سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی آخر میں حفاظ کرام اور دربار مسجد کمیٹ کے ارکان کی مخدوم شاہ محمو د قریشی نے دستار بندی کی اور اسلام کی سربلندی ملک و ملت کی فلاح کے لئے دعا کی گئی

شاہ محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -