مسلمان ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کیلئے 3 نوجوان لڑکیاں، 3 مہنگی ترین گاڑیاں، قرآن پاک کی شکل کا کیک اور ایک اونٹ منگوالیا، اس کی سالگرہ نہیں تھی بلکہ۔۔۔ پھر یہ اہتمام کیوں کیا؟ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

مسلمان ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کیلئے 3 نوجوان لڑکیاں، 3 مہنگی ترین گاڑیاں، ...
مسلمان ماں نے اپنے نوجوان بیٹے کیلئے 3 نوجوان لڑکیاں، 3 مہنگی ترین گاڑیاں، قرآن پاک کی شکل کا کیک اور ایک اونٹ منگوالیا، اس کی سالگرہ نہیں تھی بلکہ۔۔۔ پھر یہ اہتمام کیوں کیا؟ جان کر آپ کا منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک)دبئی کی سیر کو تو بہت سے لوگ جاتے ہیں لیکن ایک امریکی خاتون نے اپنے پیارے بیٹے کو خوش کرنے کیلئے امریکا میں ہی دبئی بنا دیا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 43 سالہ خاتون سادیہ شولر کا تعلق فلاڈیلفیا سے ہے۔ انہوں نے اپنے بیٹے جانی ایڈن کو گریجویشن مکمل کرنے پر دبئی کی سیر کروانے کا وعدہ کیا تھا لیکن پھر سوچا کہ کیوں نا فلاڈیلفیا میں ہی دبئی کا ماحول بنا لیا جائے۔ اس مقصد کیلئے انہوں نے 25ہزار ڈالر (تقریباً 25 لاکھ پاکستانی روپے) خرچ کرکے عرب شیوخ کی مہنگی ترین گاڑیوں جیسی تین کاریں کرائے پر حاصل کیں اور تین ٹن ریت بھی منگوائی جس سے ایک مصنوعی جزیرے کا ماحول بنایا گیا اور پھر اس جزیرے میں ایک اونٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جانی ایڈن کو شہزادوں جیسی زندگی کا لطف فراہم کرنے کیلئے تین خوبرو دوشیزاﺅں کا بھی اہتمام کیا گیا جنہوں نے اپنے دلربا رقص سے اس کا دل خوش کیا۔

خیبرپختون خواہ کا وہ گاوں جسے ’چھوٹا لندن‘ کہا جاتاہے،یہ نام کیوں دیا گیا جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سادیہ شولر کا کہنا تھا کہ انہیں دو بار کینسر ہو چکا ہے اور انہوں نے اپنے بیٹے سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صحت یاب ہوگئیں تو وہ ایک شاندار پارٹی منعقدکریں گی۔ وہ اپنے بیٹے کی گریجویشن پر بھی اسے شاندار تحفہ دینا چاہ رہی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اکلوتے بیٹے کو دبئی لیجانا چاہتی تھیں لیکن پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ امریکہ میں ہی دبئی جیسا ماحول بنا لیتے ہیں تاکہ سب ہی دبئی کا مزہ لے لیں۔

امریکہ میں چھوٹا سا دبئی بنانے کیلئے انہوں نے پورا ہفتہ اپنی نگرانی میں دن رات کام کروایا۔ان کا بیٹا جانی بھی عربی سٹائل کی پارٹی پر حیرت زدہ رہ گیا۔ اس کا کہنا تھا ”شروع میں تو مجھے لگا کہ یہ کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے۔ مجھے لوگوں کی زیادہ توجہ پسند نہیں لیکن اس خوبصورت پارٹی میں سب کچھ بہت اچھا لگا۔ میرے لئے یہ انتہائی اہم موقع تھا۔ میری ساری فیملی میرے پاس تھی، میرے لئے یہ سب سے اہم بات ہے کہ میری والدہ بہت خوش تھیں۔“

سادیہ شولر کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کیلئے عربی پارٹی منعقد کرنے پر 25 ہزار ڈالر خرچ کرکے بہت خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا ان کے بیٹے نے 3.8جی پی اے کے ساتھ گریجوایشن مکمل کی ہے اور اس پر یہ پارٹی تو بنتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -