’جب بھی کوئی مسافر باتھ روم جاتا تھا توہم۔۔۔‘ سعودی ائیرلائن نے جہاز سے ایک ایسے شخص کو پکڑلیا کہ جان کر آپ دوران پرواز ٹوائلٹ کیلئے بھی اپنی نشست سے نہ اُٹھیں گے

’جب بھی کوئی مسافر باتھ روم جاتا تھا توہم۔۔۔‘ سعودی ائیرلائن نے جہاز سے ایک ...
’جب بھی کوئی مسافر باتھ روم جاتا تھا توہم۔۔۔‘ سعودی ائیرلائن نے جہاز سے ایک ایسے شخص کو پکڑلیا کہ جان کر آپ دوران پرواز ٹوائلٹ کیلئے بھی اپنی نشست سے نہ اُٹھیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز سعودی ایئرلائن نے اپنی ایک پرواز میں ایسے شخص کو پکڑ لیا ہے کہ آئندہ آپ دوران پرواز ٹوائلٹ جانے کے لیے بھی اپنی سیٹ سے نہیں اٹھیں گے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز کی ایک پرواز کے عملے نے ایک چور کو پکڑا ہے جو مسافروں کا سامان چوری کررہا تھا۔ اس چور نے اعتراف کیا ہے کہ جب کوئی مسافر ٹوائلٹ جاتا تو وہ اس کا سامان چوری کر لیتا۔ اس کے علاوہ جب مسافر سو جاتے تب بھی اس نے واردات کی۔سعودی ایئرلائن میں گزشتہ ایک ماہ میں تین چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
رن وے پر ٹیک آف کے دوران مسافر طیارے کے انجن نے آگ پکڑلی اورپھر۔۔۔ انتہائی تشویشناک خبر آگئی

رپورٹ کے مطابق یہ ایک بین الاقوامی گروہ ہے جو جہازوں میں چوری کی باقاعدہ وارداتیں کرتا ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل ایئرٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو متنبہ کیا تھا کہ چوروں کا ایک عالمی گروہ سرگرم ہے اور مختلف پروازوں میں چوری کی وارداتیں کر رہا ہے۔ ایسوسی ایشن کے سعودی ترجمان منصور البدیر کا کہنا تھا کہ چوروں کا یہ گروپ تین یا چار کے گروپ میں ایک پرواز میں سوار ہوتے ہیں۔ ان لوگوں نے ایک جیسے رنگوں کی شرٹس پہن رکھی ہوتی ہیں اور جہاز میں مختلف جگہوں پر بیٹھتے ہیں اور اپنا سامان اوورہیڈ کمپارٹمنٹ میں رکھتے ہیں۔اس لیے جب وہ کمپارٹمنٹ کھولتے ہیں تو کوئی ان پر شک بھی نہیں کرتا اور وہ دوسرے مسافروں کے بیگز سے رقم و دیگر چیزیں چرا لیتے ہیں۔“16اکتوبر کو جدہ سے ابوظہبی جانے والی ایک پرواز میں پکڑا گیا چور ایک سوڈانی مسافر کے 2ہزار ڈالرز چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -