کھیل کے گراﺅنڈ سے پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی

کھیل کے گراﺅنڈ سے پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی
کھیل کے گراﺅنڈ سے پاکستانیوں کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے ہاکی ورلڈ لیگ کی ساتوین پوزیشن کے میچ میں چین کو 3-1 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کرلی،پاکستان کی جانب سے محمدعمربھٹہ نے دو جبکہ محمدعرفان جونیئر نے ایک گول کیا۔

ڈان نیوز کے مطاب قانگلینڈ کے شہر لندن میں کھیلی جارہی ہاکی ورلڈ لیگ کے میں پاکستانی ٹیم نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔چین کی ٹیم میچ میں ایک ہی گول کرسکی جس کے باعث پاکستان نے یہ مقابلے 3-1 سے اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی۔

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم پانچویں پوزیشن کے ایک اہم میچ میں روایتی حریف ہندوستان سے 6-1 سے شکست کھا گئی تھی یوں پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ میں براہ راست رسائی کا آسان موقع گنوادیا۔ورلڈ کپ 2018 میں براہ راست رسائی کے لیے سرفہرست پانچ ٹیموں میں جگہ بنانا ضروری تھا تاہم قومی ٹیم اس امتحان میں ناکام ہوئی۔

مزید :

کھیل -