سانحہ بہاولپور،کئی زخمی جناح ہسپتال لاہور منتقل، آرمی چیف کو صورتحال واضح ہوتے ہی گزشتہ روزمیں نے فون کیا: شہبازشریف

سانحہ بہاولپور،کئی زخمی جناح ہسپتال لاہور منتقل، آرمی چیف کو صورتحال واضح ...
سانحہ بہاولپور،کئی زخمی جناح ہسپتال لاہور منتقل، آرمی چیف کو صورتحال واضح ہوتے ہی گزشتہ روزمیں نے فون کیا: شہبازشریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور، احمد پورشرقیہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بتایاکہ زخمیوں کو پاک فضائیہ کے سی130طیارے کی مدد سے بہاولپور سے زخمیوں کو جناح ہسپتال لاہور کے برن یونٹ منتقل کردیاگیا ہے ، جبکہ گزشتہ روز جیسے ہی صورتحال واضح ہوئی تو  جنرل باجوہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے مدد مانگی جس کے بعدتقریباً ساڑھے دس بجے  پاک فوج کی امدادی ٹیمیں اور ہیلی کاپٹر بھی پہنچ گئے ، پاک فوج کی ٹیموں نے امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اُنہوں نے بتایا کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے وزیراعظم کو بھی آگاہ رکھاگیا جس کے بعد اُنہوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ منسوخ کردیا اور فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملتان کا برن یونٹ سب سے بہتر ہے اور پھر بھی اپنی نگرانی میں علاج کروانے کے لیے سی ون تھرٹی کے ذریعے زخمیوں کو بہاولپور سے جناح لاہور پہنچایا۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی غفلت نہیں برتی، زخمیوں میں خود دس لاکھ تقسیم کیے ،یہ کسی جان کی قیمت نہیں لیکن کچھ امداد ہے ، حادثے سے ہمارے دل افسردہ ہیں، آج ہر دل غم سے بھرہ ہواہے ،140افراد اب تک شہید ہوچکے ہیں، جلی لاشوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے ہوں گے اور چند دن میں کام مکمل ہوجائے گا۔شہبازشریف نے کہاکہ میں ان لوگوں کا شکرگزار ہوں ۔ مقامی سیاستدانوں اور ہر ایک کا شکرگزار ہوں جنہوں نے دل جمی کیساتھ کام کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھاکہ تیل لے جانے والے لوگ بے چارے غریب ہیں، یہ سترسال کی کرپشن اور ناخواندگی کا نتیجہ ہے تاہم وہ مزید سیاسی بات نہیں کرناچاہتے کیونکہ یہ غم کی گھڑی ہے ۔اس سے قبل اُنہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی، ویڈیو دیکھئے 

مزید :

قومی -