احمد پور شرقیہ حادثہ پر چینی صدر اور ایران کا اظہار افسوس

بیجنگ، تہران(ویب ڈیسک) احمد پور شرقیہ حادثے میں چین کے صدر شی چن پنگ نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چین اس مرحلے میں پاکستان کے ساتھ ہے۔ ایران نے پاکستان کے شہر بہاولپور میں آئل ٹینکر کے حادثے میں ہلاکتوں پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔