سینیٹر آغا شہباز خان درانی انتقال کر گئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی، مولانا غفور حیدری راجہ ظفرالحق اور اعتزاز احسن کا اظہار تعزیت

سینیٹر آغا شہباز خان درانی انتقال کر گئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی، مولانا غفور ...
سینیٹر آغا شہباز خان درانی انتقال کر گئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی، مولانا غفور حیدری راجہ ظفرالحق اور اعتزاز احسن کا اظہار تعزیت

  

 اسلام آباد(صباح نیوز) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے سینیٹر اور قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کے چیئرمین سینیٹر آغا شہباز خان درانی اتوار کی صبح اپنے آبائی علاقہ خضدار میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ۔ ان کی عمر 41برس تھی۔ مرحوم سینیٹر آغا شہباز خان درانی چیئرمین ضلع کونسل خضدار آغا شکیل درانی کے بھائی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے برادر نسبتی تھے ۔

اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری، قائد ایوان راجہ محمد ظفر الحق اور قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن سیکرٹری سینٹ امجد پرویز ملک نے بھی سینیٹر آغا شہباز خان درانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت کی ۔

مزید :

اسلام آباد -