مجھ پر اداکارہ ریما نے جادو کرایا ،اسی لیے آج تک شادی نہیں ہو سکی :میرا

مجھ پر اداکارہ ریما نے جادو کرایا ،اسی لیے آج تک شادی نہیں ہو سکی :میرا
مجھ پر اداکارہ ریما نے جادو کرایا ،اسی لیے آج تک شادی نہیں ہو سکی :میرا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان پر اداکارہ ریما خان نے جادو کرایا اس وجہ سے آج تک شادی نہیں ہوئی ۔انہوں نے بتا یا کہ جب میں نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی تو اداکارہ ریما کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ جادو کراتی ہیں ،ریما سے کام کے دوران بھی میری لڑائیاں ہو چکی تھیں ،میرے پر جادو ہوا اس لیے آج تک میری شادی نہیں ہو سکی ۔سیاست میں آنے سے متعلق سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر مخدوم امین فہیم زندہ ہوتے تو میں سیاست میں آجاتی کیو نکہ ان کے ساتھ بہت قریبی تعلق تھا ۔

اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا کہ وہ  اگست میں شادی کر رہی ہوں ، شادی کے بعد فلمی دنیا چھوڑ کر بچے پیدا کروں گی ، ماہانہ خرچ دس لاکھ روپے ہے ،ماضی میں اداکار سعود مجھ سے شادی کے خواہش مند تھے، عمران ہاشمی کا رشتہ بھی آیا ۔انہوں نے کہا کہ ذہین ، منظم ، نمازی اور اسلامک لڑکے پسند ہیں ، شاہ خرچ اور خواتین کا خیال کرنے والے مرد زیادہ اچھے لگتے ہیں ۔

دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے ’ایک دن دنیا کے ساتھ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے  بتایاکہ  اسی سال اگست میں شادی کر رہی ہوں مہندی کی تقریب 5 اگست کو ، شادی 22 اگست اور ولیمہ نومبر میں ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری سے صدارتی ایوارڈ ملا لیکن میں نے کبھی بھی ایوارڈ کے لیے کوئی سیاسی سفارش نہیں کروائی نہ کسی سیاست دان کے ساتھ کبھی کوئی گہری دوستی رکھی ، البتہ نواز شریف سے ٹیلی فون پر ایک بار بات ہوئی تھی ۔  فلم انڈسٹری سے بہت سے رشتے آئے ، دو بہت اچھے رشتوں کے لیے بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے بھی کہا جن میں اشمیت پٹیل اور عمران ہاشمی کے نام تھے جبکہ پاکستان میں شروع میں اداکار سعود نے پروپوز کیا ، وہ مجھ سے شادی کرنے میں دلچسپی رکھتے تھے جبکہ بابر علی بھی سیٹ پر بہت خیال رکھتے تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ رومانوی سین معمر رانا ، سعود اور بابر علی بہت اچھا کرتے تھے ۔ لوگ میری انگریزی کا مذاق اڑاتے ہیں مجھے بالکل برا نہیں لگتا ۔ بڑی خواہش ہے کہ پاکستان میں کوئی میرا مکمل انگریزی میں انٹرویو کرے ۔انہوں نے کہا دوسری اداکاراؤں کی طرح عمر نہیں چھپاتی ، ابھی 32 سال کی ہوں ، آٹھویں میں تھی جب ریما سے پہلی بار ملی اور ان کا آٹو گراف لیا ، انہوں نے مزید بتایا میرا ماہانہ خرچ دس لاکھ روپے ہے ۔

اداکارہ نے کہا ایک لباس پہننے کے بعد کبھی دوسری مرتبہ وہ لباس نہیں پہنتی ۔ تنہائی میں ﷲ تعالیٰ کے سامنے بہت روتی ہوں ، اپنے گناہوں کی معافی مانگتی ہوں اور اچھے شوہر کے لیے بھی دعا مانگتی ہوں ، شادی کے بعد فلمی دنیا چھوڑ کر بچے پیدا کروں گی  اور ساتھ ہی شرما گئیں ۔ انہوں نے کہا اب تک سب سے زیادہ پیسے لندن میں ایک شو سے ایک لاکھ پائونڈ ملے تھے جبکہ چار سال پہلے پاکستان میں ایک فلم کرنے کا معاوضہ ایک کروڑ روپے لیا تھا ۔

مزید :

تفریح -