کراچی سائٹ ایریا میں گھی کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

کراچی سائٹ ایریا میں گھی کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ، ...
کراچی سائٹ ایریا میں گھی کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھنے سے بڑے نقصان کا خدشہ ، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سائٹ ایریا میں گھی کی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو ٹیمیں اور پانچ گاڑیاں آگ بجھانے مصروف  ،ریسکیو ذرائع نے بڑے نقصان کے خدشات ظاہرکر دئیے ، آگ بجھانے کے لئے مزید گاڑیا ں طلب کر لی گئی جبکہ شہر بھر کے فائر اسٹیشنزکو الرٹ رہنے کی ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں

تفصیلات کے مطابق کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع گھی کی فیکٹر ی میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد شدت اختیار کر چکی جس سے بڑے پیمانے پر نقصانات کے خدشات ظاہر کئے جا رہے ہیں تا حال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نا آسکی ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ فیکٹری میں موجود سکریپ کے بڑے ذخیرے میں بھڑکی ہے تاہم آگ بجھانے کے لئے ٹیمیںمصروف ہیں لیکن آگ کی شدت میں اضافے کے باعث فائر برگیڈ کی مزید گاڑیا طلب کر لی گئیں ہیں جبکہ شہر بھر کے فائر اسٹیشنز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے 

تاہم فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کو کوشش کر رہے ہیں اور جلد آگ بجھانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

مزید :

کراچی -