کولمبیا ،سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، 9افراد ہلاک 30لاپتہ

کولمبیا ،سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، 9افراد ہلاک 30لاپتہ
کولمبیا ،سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، 9افراد ہلاک 30لاپتہ

  

بوگوٹا(ڈیلی پاکستان آن لائن)کولمبیا میں سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 9افراد ہلاک جبکہ 30افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ہوا کے اخراج سے صفائی سے اجتناب تک، آپ کی وہ بری عادات جو آپ کی صحت کےلئے حیران کن فوائد رکھتی ہیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق المیراتے نامی یہ بڑی فیری کشتی گواٹاپے ڈیم کے قریب ڈوب گئی ،حادثے کے وقت کشتی میں 160سیاح سوار تھے،اطلاع ملتے ہی امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے جن میں فا ئر فائٹرز اور غوطہ خور شامل تھے ،امدادی کارروائی کرتے ہوئے متعدد لوگوں کو بچالیا گیا لیکن اس حادثے میں 9افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 30لاپتہ بھی ہوگئے۔دوسری جانب اس حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ملکی صدر خوان مانوئل سانتوس نے کہا کہ کم ازکم 9 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جبکہ 31افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -