”بھابھی نے یہ چیز بہت پیار سے بنائی ہے تو فزیو کو پہلے ہی بتا رہا ہوں کہ۔۔۔“فاسٹ باولر حسن علی نے عید کے موقع فزیو کے منع کرنے کے باوجود ایسی چیز کھانے کا اعلان کردیاکہ جان کر آ پ بھی بے اختیار ہنس پڑیں گے
گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیمپینز ٹرافی کے بڑے ایونٹ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بنانے والے کرکٹر حسن علی نے عید انتہائی سادگی سے منائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فزیو کے منع کرنے کے باوجود آج میٹھی سویاں ضرور کھاوں گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو حسن علی نے عید کی نماز اپنے گاوں میں ادا کی۔اس موقع پر نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ عید کے موقع پر بھابھی نے بہت پیار سے سوئیاں بنائی ہیں جن کی بہت عمدہ خوشبو آرہی ہے تو اس موقع پر فزیو تھراپسٹ کو بھی بتا رہا ہوں کہ اتنے پیار سے بنی ہوئی سوئیاں تھوڑی بہت تو میں بھی کھاﺅ ں گا ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ عید انگلینڈ میں گزری تھی آج اپنے گھر میں فیملی کیساتھ عید منانا اچھا لگ رہا ہے۔حسن علی نے عید کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ خوشی کے موقع پر غریبوں اور مستحقین کو بھی ضرور یاد رکھیں کیونکہ خوشیاں بانٹنے سے مزید بڑھتی ہیں۔