رنبیر کپورکے ساتھ اپنی بیٹی کے تعلقات کی خبروں پر بھارتی اداکارہ بھی پھٹ پڑیں ،دو ٹوک انداز میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

رنبیر کپورکے ساتھ اپنی بیٹی کے تعلقات کی خبروں پر بھارتی اداکارہ بھی پھٹ ...
رنبیر کپورکے ساتھ اپنی بیٹی کے تعلقات کی خبروں پر بھارتی اداکارہ بھی پھٹ پڑیں ،دو ٹوک انداز میں ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی ہکا بکا رہ جائیں گے

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اداکارہ سری دیوی نے اپنی بیٹی جھانوی کپور اور رنبیر کپور میں تعلق کے بارے میں خبروں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ جھانوی کپور گزشتہ دنوں فلم ڈائریکٹریس گوری شنڈے کی جانب سے دی گئی ایک پارٹی میں رنبیر کپور کا پیچھا کرتے دیکھی گئی تھیں جس کے بعد اس خبر کی بنیاد پر بالی ووڈ میں طرح طرح کی باتیں بنائی گئیں۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سری دیوی نے بتایا کہ جھانوی نے خود ان سے کہا تھا کہ وہ اس طرح کی خبروں سے بہت پریشان ہے۔ اپنی بیٹی کی پوزیشن واضح کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس پارٹی میں وہ بھی جھانوی کے ساتھ تھیں اور ایسا کچھ بھی نہیں ہوا جیسا خبروں میں بتایا جا رہا ہے۔سری دیوی نے ایک بار پھر اپنی بیٹی کے فلم انڈسٹری میں آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جب جھانوی نے ان کے سامنے خبروں سے متعلق اپنی پریشانی کا اظہار کیا تو انہوں نے جواب میں کہا، ”ہماری دنیا میں خوش آمدید، اب اس طرح کی باتیں سننے کے لیے تیار رہو۔“انہوں نے کہا کہ وہ جھانوی کو اداکارہ بنانا نہیں چاہتی تھیں بلکہ ان کی خواہش تھی کہ ان کی بیٹی جلد از جلد اپنا گھر بسا لے۔ سری دیوی نے شکایتی انداز میں کہا کہ آج کل کے بچے اپنی سوچ کے مطابق ہی چلتے ہیں اور شروع میں انہوں نے جھانوی کو بہت سمجھایا کہ اداکاری ایک سخت پیشہ ہے جو بہت قربانی مانگتا ہے لیکن اس نے سری دیوی کی ایک نہیں سنی۔ بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے جھانوی کو فلموں میں کام کی اجازت دے دی اور اب وہ بونی کپور کے ساتھ مل کر اسے سپورٹ بھی کر رہی ہیں۔

مزید خبریں :”بھابھی نے یہ چیز بہت پیار سے بنائی ہے تو فزیو کو پہلے ہی بتا رہا ہوں کہ۔۔۔“فاسٹ باولر حسن علی نے عید کے موقع فزیو کے منع کرنے کے باوجود ایسی چیز کھانے کا اعلان کردیاکہ جان کر آ پ بھی بے اختیار ہنس پڑیں گے

مزید :

تفریح -