جسٹن بیبر کا ہم شکل سامنے آگیا

جسٹن بیبر کا ہم شکل سامنے آگیا
جسٹن بیبر کا ہم شکل سامنے آگیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کے معروف گلو کار جسٹن بیبر کے پاکستانی ہم شکل نوجوان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

وہ وقت جب عالیہ بھٹ مسلسل 20 دن تک اپنا سر ہی نہیں دھو پائیں، انہیں کوئی چوٹ نہیں لگی تھی بلکہ۔۔۔ ایسی وجہ سامنے آگئی کہ آپ بھی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے

تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر کے پاکستانی ہم شکل نوجوان کا نام عمر خلیل ہے ،عمر کا کہنا ہے کہ میر ی ایک قریبی دوست نے سب سے پہلے میری اور جسٹن کی تصاویر کے درمیان مشابہت کا نوٹس لے اور اس نے دیگر افرادکو بھی اس سے متعلق بتایا اور ان لوگوں نے میرے دوست کی بات کی تائید کرتے ہوئے مجھے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ میں واقعی جسٹن بیبر جیسا دکھتا ہو۔بعدا زاں میرے دوست نے میر ی اور جسٹن کی تصاویرکو سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دیکھتے ہی دیکھتے میری شہرت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا جبکہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمر بالکل جسٹن کی طرح حلیہ بنائے ہوئے ہے جنہیں دیکھ کر دونوں میں فرق کرنا نہایت مشکل ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کرکٹر ویرات کوہلی کے ہم شکل کی کراچی میں موجودگی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پرغیرمعمولی شہرت حاصل کی تھی۔

مزید :

تفریح -