قطر کے ساتھ اختلاف کی وجہ سیاسی اور سیکیورٹی امور ، غیر ملکی فوج اور بکتر بند گاڑیاں قطر منگوا کر اس کشیدگی کو مزید ہوا دی جا رہی ہے:بحرینی وزیر خارجہ

قطر کے ساتھ اختلاف کی وجہ سیاسی اور سیکیورٹی امور ، غیر ملکی فوج اور بکتر بند ...
قطر کے ساتھ اختلاف کی وجہ سیاسی اور سیکیورٹی امور ، غیر ملکی فوج اور بکتر بند گاڑیاں قطر منگوا کر اس کشیدگی کو مزید ہوا دی جا رہی ہے:بحرینی وزیر خارجہ

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ اختلاف سیاسی اور سیکیورٹی کے حوالے سے ہے، اس کا کوئی فوجی پہلو نہیں، تاہم دوحہ اپنے ہاں غیر ملکی افواج کو اڈے فراہم کر کے کشیدگی میں زیادہ اضافے کا مرتکب ہو رہا ہے۔

’’العربیہ ‘‘کے مطابق خالد بن احمد آل خلیفہ نے واضح کیا ہے کہ قطر سے قطعاً کوئی فوجی تنازع نہیں، ہمارے اختلاف کا پہلو سیکیورٹی اور سیاسی نوعیت کا ہے، غیر ملکی فوج اور بکتر بند گاڑیاں قطر منگوا کر اس کشیدگی کو مزید ہوا دی جا رہی ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری قطر پر عاید ہوتی ہے۔بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر کی جانب سے بعض علاقائی طاقتوں کو تنازع میں ملوث کرنا دراصل غلط اقدام ہے۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر ترک وزیر اعظم رجب طیب اردوان کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں غلط اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض علاقائی طاقتوں کا یہ سمجھنا کہ ان کی مداخلت سے تنازع حل ہو جائے گا، دراصل غلط سوچ ہے، ان طاقتوں کو چاہئے کہ وہ علاقائی نظام کا احترام کریں کیونکہ وہی کسی ہنگامی صورتحال کے حل کی ضمانت فراہم کرتا ہے۔واضح رہے کہ ترک وزیر اعظم نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کا ملک قطر کا بائیکاٹ کرنے والے خلیجی ملکوں کے مطالبات کو مسترد کرتا ہے، قطر میں ترکی فوجی بیس بند کرنے کا مطالبہ انقرہ کی توہین ہے۔دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرگاش نے ترکی سے ہوش اور عقل کے ناخن لینے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ انقرہ قطر اور عرب، خلیجی ملکوں کے ساتھ بحران میں کسی فریق کا ساتھ دینے سے گریز کرے۔

مزید :

عرب دنیا -