پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:سہیل امان

پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:سہیل امان
پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا:سہیل امان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہاہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیا جا ئے گا کیونکہ ملکی سالمیت اولین ترجیح ہے ۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ،سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت:آئی ایس پی آر

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف سہیل امان نے عید کے پہلے روز آپریشنل بیس کا دورہ کیا اور سا را دن جوانوں کیساتھ گزرا، اس دوران انہوں نے پائلٹس، ایئر مینز، ٹیکنیشنز، سویلینز سے ملاقات کی اورجوانوں کے جذبے کوبھی سراہا۔سہیل امان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے جبکہ ہمسایہ ممالک پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کی بجا ئے اسے ختم کریں۔ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -