عید کے پہلے روز شہر لاہور میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو ہلاک

عید کے پہلے روز شہر لاہور میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو ہلاک
عید کے پہلے روز شہر لاہور میں پولیس مقابلہ ، 2ڈاکو ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عید کے پہلے روز لاہور میں پولیس مقابلے کے نتیجے میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں 2ڈاکوواردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہورہے تھے کہ اسی اثنا میں گشت پر مامور پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر فائرنگ کردی جبکہ پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے زخمی حالت میں گرفتار کر کے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس حکام کا واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے جنہیں پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ دونوں ڈاکووں کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر کے پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

آواران، 7پولیس اہلکارمبینہ طور پر لاپتہ

مزید :

قومی -