چینی فوج کی بھارت میں ”سر جیکل اسٹرائیکس“ بھارتی فوج کی دو چوکیاں تباہ کردیں

چینی فوج کی بھارت میں ”سر جیکل اسٹرائیکس“ بھارتی فوج کی دو چوکیاں تباہ کردیں
چینی فوج کی بھارت میں ”سر جیکل اسٹرائیکس“ بھارتی فوج کی دو چوکیاں تباہ کردیں

  

نئی دہلی (دیلی پاکستان آن لائن) چینی فوج کی بھارت میں ”سر جیکل اسٹرائیکس“ بھارتی فوج کی دو چوکیاں تباہ کردیں ، سقم باڈر پرشدید کشید گی جاری ہے ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی فوج نے سقم بارڈر کراس کرتے ہوئے بھارتی حدود میں ”سر جیکل اسٹرائیکس“ کرتے ہوئے دو فوجی چوکیوں کو تباہ کر دیاہے جبکہ کئی بھارتی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں .

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈین آرمی ہمسایہ ملک چین کی جانب سے ”سر جیکل اسٹرائیکس“کے بعد کی جانیوالی دراندازی کو روکنے کی کوشش کررہی ہے تاہم دس روز سے جاری کشیدگی کے معاملے پردونوں ممالک کی فوج کے اعلیٰ افسران کے مابین میٹنگ بھی منعقد کی جا چکی ہے لیکن تاحال کوئی بڑی پیش رفت نہ ہو سکی ہے اور کشیدگی بدستور جاری ہے .

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال چین کے دورے پر بھارتی ہندوﺅں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے تبت کے پہاڑ کیلاش پر جانے کی اجازت کے لئے درخواست کی گئی تھی جس پر چین نے بھارتی ہندوﺅں کو مذہبی رسومات کی اجازت دیدی تھی لیکن حالیہ کشیدگی کے باعث گزشتہ کئی روز سے ہندوﺅں کی بڑی تعدادبارڈر پر کشیدگی کے خاتمے کے انتظار میں ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -