دانت ٹھنڈے پانی سے برش کرنے چاہیے یا گرم پانی سے؟ بالآخر ماہرین نے معمہ حل کردیا

دانت ٹھنڈے پانی سے برش کرنے چاہیے یا گرم پانی سے؟ بالآخر ماہرین نے معمہ حل ...
دانت ٹھنڈے پانی سے برش کرنے چاہیے یا گرم پانی سے؟ بالآخر ماہرین نے معمہ حل کردیا

  

لندن(نیوزڈیسک) ہمارے منہ اور جسم کی صحت کا آپس میں گہراتعلق ہے اوراگر منہ میں گندگی ہوتو جسم کی صحت بھی خراب ہونے لگتی ہے۔ حال ہی میں لندن کے ماہر دندان سازڈاکٹر رچرڈ مارکیس نے دانتوں اور برش کے حوالے سے کچھ مشورے دئیے ہیں،آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں۔

گرم پانی کا استعمال

ڈاکٹر رچرڈ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے دانت حساس ہیں یعنی ان پر ٹھنڈا پانی لگتا ہے تو آپ کو چاہیے کہ برش دھونے کے لئے نیم گرم پانی کااستعمال کیا کریں۔ ”بہت زیادہ گرم پانی برش دھوتے ہوئے نہ لگائیں بلکہ نیم گرم پانی سے برش دھوئیں، زیادہ ٹھنڈا پانی برش کو سخت کردے گا جس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔بالکل اسی طرح بہت زیادہ گرم پانی سے برش خراب ہوجائے گا اور وہ دانتوں کو نقصان پہنچائے گا۔“اس کا مزید کہنا تھا کہ عام برش استعمال کرنے کی بجائے الیکٹرک برش کو فوقیت دیں کہ اس کی وجہ سے آپ کے دانت زیادہ اچھے رہیں گے۔الیکٹرک برش میں دانتوں پر دباﺅ بھی ٹھیک رہتا ہے اور دانت بھی اچھی طرح صاف ہوتے ہیں۔

مسوڑھوں سے خون

اس کا کہنا ہے کہ اگرآپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو برش کرنا مت چھوڑیں بلکہ باقاعدگی سے دانت صاف کریں، وقت کے ساتھ مسوڑھے ٹھیک ہوجائیں گے۔

ماﺅتھ واش کا متبادل

اگر آپ کو ماﺅتھ واش اچھا نہیں لگتاتو اس کی جگہ ناریل کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناریل کا تیل ماﺅتھ واش کا بہترین نعم البدل ہے اور اس سے منہ ویسے ہی صاف کریں جیسے ماﺅ تھ واش سے کرتے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -