صہیونی فوج نے فلسطینی شہری سے زبردستی مکان مسمار کرا دیا

صہیونی فوج نے فلسطینی شہری سے زبردستی مکان مسمار کرا دیا
صہیونی فوج نے فلسطینی شہری سے زبردستی مکان مسمار کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راملہ(این این آئی)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ایک مقامی فلسطینی شہری سے زبردستی اس کا مکان مسمار کرادیا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام نے جزیرہ نما النقب میں رہط شہر میں ام نمیلہ کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں مقامی فلسطینی شہری سے اس کا مکان زبردستی مسمار کردیا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ام نمیلہ اور اطراف کی درجنوں فلسطینی بستیوں کو غیرقانونی قرار دے رکھا ہے۔ ام نمیلہ میں 700 فلسطینی رہائش پذیر ہیں اور انہیں آئے روز مکانات مسماری جیسے مکروہ اور ظالمانہ صہیونی حربے کا سامنا ہے۔بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے علاقوں میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری صہیونی فوج کا پسندیدہ مشغلہ بن چکی ہے جبکہ اس گھناؤنے حربے کا مقصد القدس کے فلسطینی باشندوں پر عرصہ حیات تنگ کرکے انہیں شہر سے نکل جانے پر مجبور کرنا ہے۔