پنجاب حکومت نے باب پاکستان کی تعمیر 2برس میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرادی

پنجاب حکومت نے باب پاکستان کی تعمیر 2برس میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرادی
پنجاب حکومت نے باب پاکستان کی تعمیر 2برس میں مکمل کرانے کی یقین دہانی کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب حکومت نے باب پاکستان کی تعمیر کو دو برس میں مکمل کرنے کی یقین دہانی کرا دی اور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر منصوبے کی جلد تعمیر کے لئے اپیل نمٹا دی۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی اپیل پر سماعت کی جس میں 28 برس گزرنے کے باوجود منصوبہ کی تکمیل نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی۔