شالیمار ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، 10کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

شالیمار ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، 10کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی ...
شالیمار ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن ، 10کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی گئی

  

لاہور(اپنے نمائندے سے )ہربنس پورہ کے علاقہ ڈیرہ حکیماں میں وفاقی حکومت کی 10کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا کی شامت آگئی ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر کے زیر نگرانی آپریشن کرتے ہوئے سرکاری اراضی واہ گزار کروالی گئی ۔

دوپہر 3بجے پولیس ٹاؤن انتظامیہ اور ریونیو سٹاف کی کثیر تعداد اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر کے زیرنگرانی وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی واہ گزار کروانے کیلئے موقع پر پہنچی اور وفاقی حکومت کی سرکاری اراضی پر ہونے والی پختہ تعمیرات کو گرانا شروع کردیا۔ پٹواری حلقہ آصف حبیب ریونیو آفیسر اسد رشید بٹ اور دیگر پٹواریوں نے بھی اس آپریشن میں حصہ لیا۔4گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد سرکاری اراضی محمد لطیف نامی شخص سے واہ گزار کروالی گئی اور ملزمان کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے بھی تھانہ ہربنس پورہ میں درخواست دیدی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

مزید : رئیل سٹیٹ /علاقائی /پنجاب /لاہور