سردار یار محمد رند نے بھی محمد میاں سومرو پینل کی حمایت کا اعلان کردیا

سردار یار محمد رند نے بھی محمد میاں سومرو پینل کی حمایت کا اعلان کردیا
سردار یار محمد رند نے بھی محمد میاں سومرو پینل کی حمایت کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جیکب آباد (این این آئی) سردار یار محمد رند نے بھی محمد میاں سومرو پینل کی حمایت کا اعلان کردیا، اس ضمن میں برادری کو  بھی بلے کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قومی حلقہ این اے 196 پر پاکستان تحریک انصاف امیدوار محمد میاں سومرو نے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو، اسلم ابڑو اور دیگر کے ہمراہ بلوچستان میں قبائلی شخصیت اور سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند سے ملاقات کی اور انہوں نے اپنے پینل کی حمایت کی اپیل کی جس کے بعد سردار یار محمد رند نے محمد میاں سومرو کے پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے برادری کو ہدایت کی کہ وہ بیٹ پر الیکشن کے دن مہر لگائیں اور تبدیلی کا ساتھ دیں۔