”سائیں سائیں !10 سال میں کیا کام کئے، سکول ہے نہ بجلی اور نہ روڈ ؟‘‘ نوجوان نے یہ سوالات کیے تو سید خورشید شاہ نے آگے سے کیا کردیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

”سائیں سائیں !10 سال میں کیا کام کئے، سکول ہے نہ بجلی اور نہ روڈ ؟‘‘ نوجوان نے ...
”سائیں سائیں !10 سال میں کیا کام کئے، سکول ہے نہ بجلی اور نہ روڈ ؟‘‘ نوجوان نے یہ سوالات کیے تو سید خورشید شاہ نے آگے سے کیا کردیا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پنوں عاقل(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنوں عاقل میں انتخابی مہم کے دوران نوجوان نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے سامنے سوالات رکھ دیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنوں عاقل میں انتخابی مہم کیلئے منعقدہ جلسے سے خطاب کیلئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ سٹیج کی طرف جانے لگے تو نوجوان نے انہیں بلاتے ہوئے کہا کہ سائیں آپ نے 10 سال میں علاقے میں کیا کام کئے یہاں کوئی سکول ہے نہ بجلی اور نہ ہی روڈ ہے ۔
نوجوان نے کہا کہ یہاں کچھ بھی نہیں ہے آپ نے خودبھی دیکھ لیاہو گا،نوجوان کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالو گے ،یہ کہہ کر پیپلزپارٹی کے رہنما مسکراتے ہوئے سٹیج کی طرف چلے گئے۔