ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی کو ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق ایکٹ 2017 کا چیرمین مقرر کر دیا گیا

ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی کو ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق ...
ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی کو ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق ایکٹ 2017 کا چیرمین مقرر کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمرکوٹ(سید ریحان شبیر)  ملک میں عام انتخابات 2018کو صاف و شفاف بنانے کے لیے ضلع عمرکوٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے بنانے گے ضابطہ اخلاق ایکٹ 2017 پر عملد آمد کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر حسین سانگی کو ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی برائے ضابطہ اخلاق ایکٹ 2017 کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے اور اس کمیٹی میں دیگر ممبرز کے طور پر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر محمد اقبال پٹھان ، اسسٹنٹ انجنئیر ایری گیشن مولا بخش لغاری ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر بلال احمد ، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری کریم بخش شیخ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسر دوارکو مل ، تعلقہ ایجوکیشن آفسر پروین شاھ کو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر طاہر حسین سانگی نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں ضابطہ اخلاق ایکٹ 2017 کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کمیٹی ضلع عمرکوٹ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 220 اور تین صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی ایس 51 پتھورو، پی ایس 52 عمرکوٹ اور پی ایس 53 کنری کے تمام پارٹیوں کے امیدواروں کی الیکشن مہم کی مانیٹرنگ کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران اپنے اپنے حلقوں میں جنرل الیکشن 2018 کی سرگرمیاں کرنے والے امیدواروں کی ریلیاں ، کارنر میٹنگ اور جلسے جلسوں کا سختی سے جائیزہ لیں اور الیکشن کمیشن کے بنائے جانے والے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف دئے گی ہدایات کے متعلق اپنی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفیس میں رسال کریں ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے لگائے جانے والے بینرز اور پمفلیٹ بھی مقررہ سائیز جس میں 18 انچ سے 23 انچ کے پوسٹرز ، 6 انچ سے 9 انچ کے پمفلیٹ ، 3 فٹ سے 9فٹ کے بینرز اور 2 فٹ سے 3 فٹ کے پوٹریٹ ہونے چاہئے جبکہ ان کی خلاف وزری کرنے والوں کی نشاندہی بھی کی جائے ،ا نہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے دوران دیہی علائقوں کے پولنگ اسٹیشن پر 400 فٹ اور شہری علائقوں میں پولنگ اسٹیشن سے 100 فٹ کی دوری تک پارکنگ کی حد مقرر کی گی ہے جبکہ تمام امیدوار وں کو تمبی کی گی ہے کہ وہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں الیکشن مہم کی اشتہارات چلاتے وقت الیکشن کمیشن کی طرف سے دئے گے ضابطہ اخلاق پر پابند ہونگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی مطابق تمام امیدوار اپنی الیکشن مہم پولنگ سے 24 گھنٹے پہلے بند کرنے کے پابند ہونگے #--------------------