پیپلز پارٹی کے کونسے رہنما اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں ؟ ناموں کااعلان کردیا گیا

پیپلز پارٹی کے کونسے رہنما اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں ؟ ناموں کااعلان کردیا ...
پیپلز پارٹی کے کونسے رہنما اے پی سی میں شرکت کررہے ہیں ؟ ناموں کااعلان کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد جس میں یوسف رضا گیلانی ، رضا ربانی ، نیئر بخاری ، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابرشامل ہیں، اے پی سی میں شرکت کرے گا ، چیئر مین پیپلز پارٹی کی شرکت کا فیصلہ آج کیا جائے گا ۔

دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کرلیاہے ، پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا ، وفدمیں یوسف رضا گیلانی ، رضا ربانی ، نیئر بخاری ، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابر شامل ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر کے مطابق چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اے پی سی میں شرکت کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا ۔

مزید :

قومی -