کراچی کے بعد لاہور پریس کلب میں بھی تحریک انصاف کے لیڈروں کا داخلہ بند کر دیا گیا

کراچی کے بعد لاہور پریس کلب میں بھی تحریک انصاف کے لیڈروں کا داخلہ بند کر ...
کراچی کے بعد لاہور پریس کلب میں بھی تحریک انصاف کے لیڈروں کا داخلہ بند کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر ایک ٹالک شو کے دوران پی ٹی آئی سندھ کے رہنما منصور سیال کے حملے اور آن کیمرہ تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کی کال پر لاہور پریس کلب میں بھی احتجاجا" تحریک انصاف کے لیڈروں پر 3 دن داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پنجاب کے دیگر پریس کلبز کے عہدیداروں سے بھی رابطے کئے ہیں جن کے بعد صوبے کے تمام کلبز میں پی ٹی آئی کے راہنما کل سے داخل نہیں ہوسکیں گے۔لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فیاض چوہان سے فواد چودھری اور اب منصور سیال کے صحافیوں پر براہ راست حملوں سے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں فاشزم کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے اور عوام کی آواز بننے والی ہر قوت کو ڈرایا اور دھمکایا جانا معمول بن گیا ہے۔آج کراچی پریس کلب میں شہر کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لیڈروں پر پہلے مرحلے میں 3 دن داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 3 دن میں منصور سیال نے امتیاز فاران سے معافی نہ مانگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا جو مزید سخت ہوسکتا ہے۔