بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کے کئی لوگ فارغ ہونگے ، پلوشہ خان کا دعویٰ

بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کے کئی لوگ فارغ ہونگے ، پلوشہ خان کا دعویٰ
بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کے کئی لوگ فارغ ہونگے ، پلوشہ خان کا دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنماپلوشہ خان نے کہا ہے کہ بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کی جماعت میں کئی لوگوں کونیند نہیں آرہی ہوگی ، ان کے اپنے گھر میں چنگاری لگی ہے اور بہت سے لوگ فارغ ہونگے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہاکہ دنیا کے عدالتیں فیصلے دیتی ہیں اورایک عدالت اوپر بھی ہوتی ہے جو اپنا فیصلہ دیتی ہے ، ان سزاﺅں سے فرق نہیں پڑتالیکن بابر اعوان کے آنے سے تحریک انصاف کی جماعت میں کئی لوگوں کونیند نہیں آرہی ہوگی ، ان کے اپنے گھر میں چنگاری لگی ہے اور بہت سے لوگ فارغ ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ فوادچودھر ی نے حامد میر کے شو میں برملااس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ہم احتساب کر رہے ہیں ، یہ نیب کون ہے ؟ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے فواد چودھری کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے توکیا آج تک ان کیخلاف کوئی کارروائی نظر آئی ہے ؟

مزید : قومی