سب سے زیادہ کٹھ پتلیاں سیاستدانوں میں ہوتی ہیں ، طلال چودھری کی رائے

سب سے زیادہ کٹھ پتلیاں سیاستدانوں میں ہوتی ہیں ، طلال چودھری کی رائے
سب سے زیادہ کٹھ پتلیاں سیاستدانوں میں ہوتی ہیں ، طلال چودھری کی رائے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ ہم ایسے لوگ ہیں جنہوںنے سیکھ لیا ہوتاتو اس وقت شائد ہماری حالت یہ نہ ہوتی ، سب سے زیادہ کٹھ پتلیاں سیاستدانوں کے اندر ہوتی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ بہت باتیں بزدلی کی وجہ سے نہیں کی جاتیں لیکن تاریخ بزدل نہیں ہے ، تاریخ سب کچھ لکھے گی ، ان فیصلوں کوبھی ، ہم ایسے لوگ ہیں جنہوںنے سیکھ لیا ہوتاتو اس وقت شائد ہماری حالت یہ نہ ہوتی ، سب سے زیادہ کٹھ پتلیاں سیاستدانوں کے اندر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے آئیں غریب لوگوں کے روز گار ، صحت اور تعلیم کیلئے کچھ بندوبست کریں ، اس ملک میںغدار کہا جا سکتا ہے ، چور اور ڈاکو کہا جاسکتا ہے ، کافر کا سرٹیفکیٹ دیاجاسکتا ہے لیکن سلیکٹڈ نہیں کہا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کوآئے گیارہ ماہ ہوگئے ہیں ، اس سے عام لوگوں کوکیاملاہے ؟ اگر لوگوں کوخدشات ہیں تو ان نالائق اور نا اہلوں کا اجتماع جو اکٹھا کیا گیاہے تو جو ان کی پشت پناہی کررہے ہیں ، ان کواس سے ہٹ جاناچاہئے ورنہ اس کی ذمہ داری ان پر بھی ہوگی ۔

مزید : قومی