مہمند میں جوڈیشل کمپلیکس نہ ہونے سے اسسٹنٹ کمشنر ز کے دفاتر کیلئے فوری طور پر خالی کرنیکا حکم
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ضلع مہمند میں جوڈیشل کمپلیکس نہ ہونے کی وجہ سے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر ججز کیلئے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم۔ اسسٹنٹ کمشنر دربدر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکا اپنے دفاتر اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند میں انضمام کے بعد ججز کا دورہ ہیڈ کوارٹر غلنئی پر ڈپٹی کمشنر مہمند نے ججز کیلئے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر کو خالی کرنے کا حکم دیا۔ آج سے مذکورہ بالا دفاتر ججز کیلئے مختص ہونگے۔ ضلع مہمند میں جوڈیشل کمپلیکس نہ ہونے کی وجہ سے دفاتر کا فقدان پیدا ہوگیا ہے۔ کیونکہ ڈی سی مہمند نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو اپنے دفاتر اسسٹنٹ کمشنرز کو دینے کے احکامات کئے تھے مگر انہوں نے دینے سے انکار کیا۔ جو تا حال اسسٹنٹ کمشنرز دربدر ہو گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے سالہا سال کا ریکارڈ بھی ضائع ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ ضلع مہمند کیلئے تعینات سول ججز اور سیشن ججز ابھی تک ضلع چارسدہ تحصیل شبقدر میں دفاتر کرائے پر لیئے ہیں۔ مگر اب وہ ہیڈ کوارٹر غلنئی منتقل ہونا چاہتے ہیں۔ ججز کیلئے منگل کے روز ہیڈ کوارٹر غلنئی میں دفاتر خالی کئے گئے ہیں۔ مگر اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے دفاتر کا سامان اپنے بنگلوں میں منتقل کئے ہیں۔ جس سے سائلین کو دفتری کام میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔