سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے کیس کی سماعت نہ ہوسکی

سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ کے کیس کی سماعت نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج کی چھٹی کی باعث نہ ہو سکی قومی احتساب بیور نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں 33 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا ہے تاہم منگل کے روز سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر احستاب عدالت پہنچ گئے لیکن جج کی چھٹی کے باعث سماعت نہ ہو سکی جس کے بعد کیس کی سماعت 10 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی گئی