ڈیرہ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

ڈیرہ،گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹپ) نائیویلہ پولیس چوکی سے آنے والی گولی سے گرہ نورنائیویلہ کا رہائشی سوہنا خان بلوچ زخمی ہوگیا،زخمی کی رپورٹ پرپرواپولیس نے نائیویلہ پولیس چوکی کے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پروامیں گرہ نور نائیویلہ کے رہائشی سوہنا خان بلوچ ولد خالقدادنے 337HPPCکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں گھر کے صحن میں موجودتھاکہ چوکی نائیویلہ کی طرف سے فائرنگ کی آوازآئی اس دوران ایک گولی میرے کان کے نیچے آلگی جس سے میں زخمی ہواہوں جوکہ یہ واقعہ نائیویلہ چوکی کے اہلکاروں کی غفلت سے ہوا ہے۔