نیب چیئرمین کی خاتون کیساتھ لیک ہونے والی ویڈیو پر جواب طلب
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی خاتون کے ساتھ لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو پر نیب حکام جواب جمع کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب مانگ لیا کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار شاہد اورکزئی کی جانب سے دائر رٹ میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نیب آفس میں خواتین کو ہراساں کرنے سے روکا جائے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو پراسیکیوٹر نیب عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب کا خاتون کے ساتھ لیک ہونے والی مبینہ ویڈیو اسلام آباد کی ہے جو اس عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور یہ عدالت اس کیس کو نہیں سن سکتی جس پر جسٹس اکرام اللہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیب کے آفیسر موجود ہیں اور کام کر رہے ہیں عدالت اس کیس کو سن سکتی ہے عدالت نے نیب کے خلاف کیس پشاور میں نہ سننے کی استدعا کو مسترد کردیا عدالت نے نیب کو اس کیس میں جواب داخل کرنے کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے نیب حکام کو ایک ہفتے میں جواب داخل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے