حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے،بیچ چوراہے پھوٹے گی،فردوس عاشق اعوان

حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے،بیچ چوراہے ...
حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں،اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیا ہے،بیچ چوراہے پھوٹے گی،فردوس عاشق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کواپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کواپوزیشن سے خطرہ ہے،اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیاہے،بیچ چوراہے پھوٹے گی،مولاناکے منصوبے کانتیجہ وہی نکلے گاجو ان کے الیکشن ایڈونچرکانکلا تھا۔


معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اے پی سی کی شاہکارفلم سکرین پرآنے سے پہلے ہی اترگئی،مفادات کی قیدی قیادت ہربارمولاناکوبلا کر ان کی کرسی کھینچ لیتی ہے،انہوں نے کہا کہ مولاناصاحب سے دلی ہمدردی ہے،اپوزیشن کے ناتواں کندھے مولاناکی سیاسی محرومی کابوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔


فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ حکومت کواپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ اپوزیشن کواپوزیشن سے خطرہ ہے،اے پی سی کاٹھ کی ہنڈیاہے،بیچ چوراہے پھوٹے گی،مولاناکے منصوبے کانتیجہ وہی نکلے گاجو ان کے الیکشن ایڈونچرکانکلا تھا۔ان کا کہناتھا کہ اے پی سی کی ناکامی کے بعد مولانا صاحب آئندہ چار سال کیلئے خود کو صرف دین کی خدمت کیلئے وقف کر دیں۔