اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آبادمیں ہو گی

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آبادمیں ہو گی
اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آبادمیں ہو گی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس آج اسلام آبادمیں ہو گی،مولانا فضل الرحمان اے پی سی کی سربراہی کریں گے ،اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخوا ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے,اے پی سی میں حکومت مخالف تحریک پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانافضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہوگی،مسلم لیگ کی جانب سے شہبازشریف ،مریم نواز ،ظفر الحق ،احسن اقبال،شاہد خاقان عباسی ،مہتاب عباسی، مرتضیٰ جاوید،ایاز صادق شریک ہوں گے جبکہ ن لیگ کے صوبائی صدور بھی اے پی سے شرکت کریں گے ،پیپلزپارٹی کایوسف رضا گیلانی ،شیری رحمان پر مشتمل بنچ 5 رکن وفد شرکت کرے گا۔

مولانافضل الرحمان نے حاصل بزنجو،سرداراخترمینگل کوبھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی ہے،محمودخان اچکزئی،اسفند یارولی، آفتاب شیر پاو¿کوبھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں،متحدہ مجلس عمل کے رہنما ساجدنقوی،ساجدمیر،شاہ اویس نورانی بھی مدعوہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد