بی این پی مینگل کااپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

بی این پی مینگل کااپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ
بی این پی مینگل کااپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی )مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،بی این پی کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بی این پی مینگل کے وفد کو آج ملاقات کیلئے بلالیا،اختر مینگل کی قیادت میں بی این پی کا وفد وزیراعظم سے ملاقات کرے گا ،ملاقات میں 6 نکاتی ایجنڈے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہو گی ،ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی این پی مینگل نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،بی این پی کا کوئی رہنما اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا،واضح رہے کہ گزشتہ روز جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد