اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس،بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کے حوالے سے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس،بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کے حوالے سے انتہائی ...
اپوزیشن کی آل پارٹی کانفرنس،بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کے حوالے سے انتہائی حیران کن جواب دیدیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کے حوالے سے صحافی کے سوال کا انتہائی حیران کن جواب دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج ہو گی،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کچھ دیر میں شروع ہو گا،پیپلزپارٹی کے رہنماﺅںکی پارلیمنٹ ہاﺅس آمد جاری ہے،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ،خورشید شاہ بھی پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ گئے۔

اس موقع پر صحافی کے سوال ”ن لیگ ناراض ہے آپ اے پی سی میں شرکت نہیں کررہے؟“کو جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی ناراض نہیں ہوگا،صحافی کے سوال ”کیااے پی سی میں شرکت کریں گے؟“کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کافی پینے کے بعدآپ کے سوال کاجواب دوں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد