کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر برہم

کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ ...
کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے،سندھ ہائیکورٹ لاپتہ افراد سے متعلق کیس میں پیش رفت نہ ہونے پر برہم

  


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس حکام پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے،اہلخانہ پرایک ایک لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس حسن اظہر نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس میں محکمہ تعلیم کے ملازم کی گمشدگی سے متعلق درخواست پرسماعت کی،خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میرے شوہرکولاپتہ ہوئے5 سال گزرگئے،بیٹی کی شادی ہے،شوہرکی تنخواہ بھی بندکردی گئی۔

عدالت نے لاپتہ کیس میں پیشرفت نہ ہونے پرپولیس حکام پرسخت برہمی کا اظہار کیا ،جسٹس حسن اظہر نے نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ کسی کواحساس ہے لاپتہ افرادکے اہلخانہ پرکیاگزرتی ہے،اہلخانہ پرایک ایک لمحہ قیامت سے کم نہیں ہوتا،عدالت نے اعلیٰ پولیس افسران کوفوری کارروائی کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی