مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس شروع

مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس شروع
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت متحدہ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس شروع

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن جماعتوںکی اے پی سی اسلام آباد میں شروع ہو گئی،اے پی سی میں پیپلزپارٹی،مسلم لیگ ن،اے این پی، قومی وطن پارٹی،پختونخواعوامی ملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی شریک ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوںکی اے پی سی شروع ہو گئی ہے ،جے یو آئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان آل پارٹیز کانفرنس کی سربراہی کررہے ہیں ،اے پی سی میں شہبازشریف،مریم نواز کی سربراہی میں ن لیگ کا وفد شریک ہیں جبکہ رضا ربانی،شیری رحمان ، یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر پر مشتمل پیپلزپارٹی کا وفد بھی شریک ہیں ،اے پی سی میں آفتاب شیرپاؤ اورمحمود خان اچکزئی، اسفندیارولی خان،شاہ اویس نورانی، میر حاصل بزنجواورساجد میر شریک ہیں جبکہ دعوت کے باوجود جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اے پی سی میں بجٹ منظوری کو رکوانے، حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول پر مشاورت ہو گئی ،اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاو¿ن، حکومت گرانے اور چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہو گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی