علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی
علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان پنجاب اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے،علیم خان پنجاب اسمبلی کی استحقاق کمیٹی سے مستعفی ہو گئے ،علیم خان نے ہیومن رائٹس اوراقلیتی امورکی قائمہ کمیٹی سے بھی استعفیٰ دےدیا،علیم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹوکی رکنیت سے بھی الگ ہو گئے،علیم خان نے سپیشل کمیٹی 6 سے بھی استعفیٰ بھجوادیا ،علیم خان کونیب گرفتاری کے دوران ان کمیٹیوں کارکن بنایاگیاتھا،علیم خان نے قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ اسمبلی سیکرٹریٹ بھجوا دیا ہے جو منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور