نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں آج کس قومی ٹیم کے کھلاڑی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے ؟ جانئے
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان آج اپنا اہم ترین میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے جارہاہے جس کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کیے جانے کاامکان ہے یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کیا اور اپنا سفر جاری رکھا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے آج کے میچ میں فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرتے ہوئے پیسر محمد حسنین کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ، اگر محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جاتاہے تو وہ ورلڈ کپ کا اپنا پہلا میچ کھیلیں گے تاہم اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی دو میچ کھیل چکے ہیں لیکن ان دونوں ہی مواقعوں پر وہ متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ محمد حسین پاکستان سپر لیگ کے ایڈیشن 2019 میں سلیکٹرز کی نظر میں آئے اور اب تک وہ پاکستان کیلئے پانچ میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 60 کی ایوریج سے 5 وکٹیں حاصل کیں ہیں ۔پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے باقی تین میچز میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہو گی ۔