پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ مگر کیوں؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ دعا کیلئے ہاتھ بلند کر دیں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ مگر کیوں؟ جان کر ہی ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ مگر کیوں؟ جان کر ہی شائقین کرکٹ دعا کیلئے ہاتھ بلند کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث پاکستانی شائقین کرکٹ خاصے پریشان ہیں کیونکہ یہ میچ اور اس میں جیت قومی ٹیم کیلئے انتہائی ضروری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایجبسٹن میں گزشتہ رات مسلسل بارش ہوتی رہی اور اس وقت بھی ہلکی پھوار پڑنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کہر بھی چھایا ہوا ہے اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ رات ہونے والی بارش کے باعث گراﺅنڈ گیلی ہے جس کے باعث دونوں ٹیمیں وارم اپ سیشن بھی شروع نہیں کر سکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گراﺅنڈ سٹاف پچ کے کورز سے گراﺅنڈ خشک کرنے میں مصروف ہے اور پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ میچ کے مقررہ وقت سے پہلے گراﺅنڈ کو خشک کر لیا جائے لیکن اگر پھوار پڑنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو گراﺅنڈ خشک کرنے میں بھی ناکامی کا ہی سامنا کرنا پڑے گا اور یوں میچ بھی تاخیر کا شکار ہو گا۔

مزید :

کھیل -