اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں،عدالت نے نیب کو گرفتاری کی اجازت دیدی

اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس ...
اسلام آبادہائیکورٹ،آصف زرداری نے تمام مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں،عدالت نے نیب کو گرفتاری کی اجازت دیدی

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف زرداری نے پارک لین کیس سمیت تمام مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لے لیں، عدالت نے نیب کو سابق صدر کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پارک لین، توشہ خانہ، بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل بنچ نے سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت قبل ازگرفتاری درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت سابق صدر روسٹرم پر آگئے ،سابق صدر نے عدالت مجھے بولنے کی اجازت دے،سابق صدر نے خود دلائل دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کہتی ہے میں نے کمپنی بنائی،مجھے کمپنی بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا،قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں، میرے خلاف جعلی کیسزبنائے گئے،سابق صدر نے کہا کہ معلوم ہے میں یہاں کیوں کھڑاہوں،مجھے پہلے بھی 8 سال بعدرہاکیاگیا، آصف زرداری نے کہا کہ میرے وکلا بہت قابل ہیں، میں کیس واپس لیتاہوں،میں کسی کوشرمندہ نہیں کرناچاہتا،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ نیب کو درخواست کے مسترد اور واپس لئے جانے پر اعتراض نہیں ،عدالت نے نیب کو سابق صدر کو گرفتار کرنے کی اجازت دیدی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد